Urdu ghazal by Hilal Amrohvi | Urdu poetry اردو غزلیات"تعمیر نو کے واسطے گھر دو میں بٹ گیا "ہلال عباس

Share:

Urdu ghazal by Hilal Amrohvi | Urdu poetry
اردو غزلیات"تعمیر نو کے واسطے گھر دو میں بٹ گیا "ہلال عباس


Ghazal by Hilal Abbas


غزل


Urdu ghazal by Hilal Amrohvi | Urdu poetry   اردو غزلیات"تعمیر نو کے واسطے گھر دو میں بٹ گیا "ہلال عباس


تعمیر نو کے واسطے گھر دو میں بٹ گیا 
میں تیسرا تھا اس لیے رستے سے ہٹ گیا 

آنگن میں ایک پیڑ تھا جب وہ بھی کٹ گیا
 میں اپنے بوڑھے باپ سے جاکر لپٹ گیا

مجھ کو دکھا دیا گیا باہر کا راستہ
گھر کا جو مسُلہ  تھا وہ گھر میں نمٹ گیا 

اپنے وجود سے کبھی باہر نا آسکا
 بکھرا جو میں تو اپنے ہی اندر سمٹ گیا

اس  کی بلندیوں پہ نظر جب کبھی گئ
احساس یہ ہوا ہے کہ قد میرا گہٹ گیا

ترکِ تعلقات کو آساں نا جانیے
 دامن چھڑا لیا تو گرِیبان پھٹ گیا

کل شام میری آنکھوں نے دیکھا کچھ اور تھا 
اخبار صبح آیا تو منظر پلٹ گیا 

شیشہ  تراشنے کا ہنر آ گیا مجھے 
یہ اور بات ہے کہ میرا ھاتھ کٹ گیا 

  ہلال عباس

We hope you like our Urdu Ghazal by Hilal Abbas. Share Urdu poetry with your friends and family on whatsapp status and Facebook post...

کوئی تبصرے نہیں