Urdu ghazal by Hilal Amrohvi | Urdu poetry اردو غزلیات"چھوڑ آتے ہیں گلی تک اہل مےخانا مجھے "ہلال عباس

Share:

Best Urdu ghazal Shayari by Hilal Amrohvi | Urdu poetry
اردو غزلیات"چھوڑ آتے ہیں گلی تک اہل مےخانا مجھے "ہلال عباس


Gazals by Hilal Abbas


غزل


Best Urdu ghazal Shayari by Hilal Amrohvi | Urdu poetry اردو غزلیات"چھوڑ آتے ہیں گلی تک اہل مےخانا مجھے "ہلال عباس


چھوڑ آتے ہیں گلی تک اہل مےخانا مجھے 
پھر بلا لیتے ہیں واپس جام و پیمانا مجھے 

ڈھونڈتا پھرتا ہے کعبہ اور بت خانا مجھے 
کیوں کہیں کوئ چھپا لیتا ہے روزانا مجھے 

پھر تصور لے گیا تھا آسمانوں سے پرے 
کھینچ لایا پھر زمیں پر آب اور دانا مجھے 

میں اگر شعلہ ہوں تو پھینکو  پہاڑوں کی طرف 
اور اگر شبنم ہوں تو پھولوں پہ برسانا مجھے 

بد کلامی- تلخ گوئ - طنز کیسے چھوڑ دوں 
راس آتا ہی نہیں لہجہ شریفانا مجھے 

اک دیا کیا رکھ دیا میں نے جلا کر راہ میں 
کوئ پاگل کہہ رہا ہے کوئ د دیوانا مجھے 

کوئ تو رشتہ ہے میرا قیس اور فرہاد سے 
کھینچتا ہے اپنی جانب دشت و ویرانا مجھے

                     ہلال عباس

We hope you like our Urdu Ghazal by Hilal Abbas. Share Urdu poetry with your friends and family on whatsapp status and Facebook post...

کوئی تبصرے نہیں