Urdu ghazal by Hilal Amrohvi | Urdu poetry اردو غزلیات"گلہ تقدیر کا کرنا کبھی شکوہ زمانے کا "ہلال عباس

Share:

Best Urdu ghazal Shayari by Hilal Amrohvi | Urdu poetry
اردو غزلیات"گلہ تقدیر کا کرنا کبھی شکوہ
زمانے کا  "ہلال عباس


Ghazals by Hilal Abbas


غزل


Best Urdu ghazal Shayari by Hilal Amrohvi | Urdu poetry  اردو غزلیات"گلہ تقدیر کا کرنا کبھی شکوہ   زمانے کا  "ہلال عباس


گلہ تقدیر کا کرنا کبھی شکوہ زمانے کا 
بہانا ڈھونڈ ہی لیتا ہے وہ رونے رلانے کا 

کرن پھوٹے گی سورج کی اجالے پھیل جایُں گے 
تمہیں غم اس قدر کیوں ہے ستارے ڈوب جانے کا‌


ہماری آنکھ بھر آتی ہے جب موسم بدلتا ہے 
تمہے بھی یاد ہو شاید بکھرنا آشیانے کا 

ہویُ پہچان مجھکو آج اپنے اور پراےُ کی 
گلا اب گردش دوراں ہیں تیرے ستانے کا

نا میں وعدہ کرونگا اب نا تم کھاوُگے اب قسمیں 
کہ اب موسم نہیں آتا منانے روٹھ جانے کا 

شریفوں کو انا انکی بنا دیتی ہے اک پتھر
شرافت چھین لیتی ہے ہنر رشتے نبھانے کا


                  ہلال عباس


We hope you like our Urdu Ghazal by Hilal Abbas. Share Urdu poetry with your friends and family on whatsapp status and Facebook post...

کوئی تبصرے نہیں