Urdu ghazal by Hilal Amrohvi | Urdu poetry اردو غزلیات"اچانک جب تری یادوں کے ساے گھوم جاتے ہیں"ہلال عباس

Share:

Best  Urdu ghazal Shayari by Hilal Amrohvi |
Urdu poetry
اردو غزلیات"اچانک جب تری یادوں کے ساے گھوم جاتے ہیں"ہلال عباس



Ghazal by Hilal Abbas


غزل


Urdu ghazal Shayari by Hilal Amrohvi | Urdu poetry اردو غزلیات"اچانک جب تری یادوں کے ساے گھوم جاتے ہیں"ہلال عباس


اچانک جب تری یادوں کے ساے گھوم جاتے ہیں 
در و دیوار کھڑکی اور دریچہ گھوم جاتے ہیں

 
ہماری کروٹوں کو بے رخی کا نام مت دینا کہ ہم وحشت زدہ ہیں بے ارادے گھوم جاتے ہیں

پشیمانی ملانے ہی نہیں دیتی نظر خود سے
مقابل آینہ ہو تو ذرا سے گھوم جاتے ہیں


کنارے پر ڑبو دیتی ہے کشتی آن کر اکثر
مقدر میں نا ہو منزل تو رستے گھوم جاتے ہیں 


تھکن جب حوصلوں کو توڑنے کا کام کرتی ہے 
نظر کے سامنے بچوں کے چہرے گھوم جاتے ہیں


ھلال ان کے لیے آنکھوں کے دروازے مقفل ہیں 
وہ دل کی وادیوں میں جانے کیسے گھوم جاتے ہیں



ہلال عباس

We hope you like our Urdu Ghazal by Hilal Abbas. Share Urdu poetry with your friends and family on whatsapp status and Facebook post...

کوئی تبصرے نہیں