Urdu ghazal by Hilal Amrohvi | Urdu poetry اردو غزلیات"تم جستجو ہو میری تمہی خواہشات ہو"ہلال عباس

Share:

Best Urdu ghazal Shayari by Hilal Amrohvi | Urdu poetry
اردو غزلیات"تم جستجو ہو میری تمہی خواہشات ہو"ہلال عباس


Ghazals 4


غزل


Urdu ghazal Shayari by Hilal Amrohvi | Urdu poetry اردو غزلیات"تم جستجو ہو میری تمہی خواہشات ہو"ہلال عباس


تم جستجو ہو میری تمہی خواہشات ہو
میرے لیے تو تم ہی مری کائنات ہو 

ہر رت ہو خشگوار جو تم ساتھ ساتھ ہو 
گرمی کی دوپہر ہو کہ جاڑوں کی رات ہو 

پہرے لگے ہوے ہیں زبان و نگاہ پر 
کیسے ہو دید تیری بھلا کیسے بات ہو 

شاہ و وزیر دونون ہٹاو بساط سے 
شے ہو نا میری جیت ہو نا تیری مات ہو 

پھولوں کے رنگ و بو کی حفاظت کے واسطے 
جو خار خار میں رہوں تم پات پات ہو 

رخ سے نقاب اس نے پلٹ تو دیا ہلال 
ایسا نا ہو کے آج کوئ  واردات ہو 

                   ہلال عباس


We hope you like our Urdu Ghazal by Hilal Abbas. Share Urdu poetry with your friends and family on whatsapp status and Facebook post...

کوئی تبصرے نہیں