Urdu ghazal by Hilal Amrohvi | Urdu poetry اردو غزلیات"تصور کو ترے میں نے کیا ہے ہمسفر اپنا"ہلال عباس

Share:

Best Urdu ghazal Shayari by Hilal Amrohvi | Urdu poetry
اردو غزلیات"تصور کو ترے میں نے کیا ہے ہمسفر اپنا"ہلال عباس


Ghazal by Hilal Abbas



غزل

Urdu ghazal Shayari by Hilal Amrohvi | Urdu poetry اردو غزلیات"تصور کو ترے میں نے کیا ہے ہمسفر اپنا"ہلال عباس


تصور کو ترے میں نے کیا ہے ہمسفر اپنا
مہک جاہیں گی وہ راہیں جہاں ہوگا گزر اپنا

نا جانے کل کبھی آے نا آے کیا بھروسہ ہے
گماں ہے کل کے آنے پر یقیں ہے آج پر اپنا

اجالے تیری یادوں کے میں پیچھے چھوڑ آیا ہوں
اب آگے ہو صلوں کی روشنی ہے اور سفر اپنا

زمین میر و غالب کو کہاں تک لے کے جاوگے
نا جانے کب کہاں لکھو گے زیر اپنا زبر اپنا

کوی چوکھٹ کوی ممبر کوی دربار کیا معمنی
جو منہ کعبہ کی جانب ہو تو جھک جاتا ہے سر اپنا

کروں بوسیدہ گھر کی میں بہلا تعمیر نو کیسے
پرندوں نے بنایا ہے جھکی کڑیوں پہ گھر اپنا

رلایے  یاد ماضی اور ستایے فکر مستقبل
کرم کر دے مرے مولا تو میرے ہال پر اپنا


ہلال عباس


 We hope you like our Urdu Ghazal by Hilal Abbas. Share Urdu poetry with your friends and family on whatsapp status and Facebook post...

کوئی تبصرے نہیں