Best Urdu ghazal Shayari by Hilal Amrohvi |
Urdu poetry
اردو غزلیات"جب تلک میں پھول تھا پیروں تلے روندا گیا"ہلال عباس
Ghazals by Hilal Abbas
غزل
جب تلک میں پھول تھا پیروں تلے روندا گیا
اور جب پتھر ہوا با ظابطہ پوجا گیا
کون آیا اور گیا کچھ اس کا انداذہ نہیں
اک خیال یار تھا جو بارھا آیا گیا
رات کی رانی کھلِی آنگن میں تاروں کی طرح
دھوپ کی شدت سے جب سورج مکھی مرجھا گیا
لہلہاے گل تھرکتی تتلیاں مہکی فضا
آپ آے تو لگا ابرِ بہاراں چھا گیا
آسماں پر ہم کمندیں ڈال دینگے ایک دن
پاو سے کھسکی زمیں تو سر سے یہ سودا گیا
قربتوں سے بھی نا مٹ پایںُ مری تنہایاں
وہ قریب آتے گے اور فاصلہ بڑھتا گیا
رات اک لمحہ ہے لیکن دوسرا لمحہ ہے دن
زندگی کا فلسفہ جگنو مجھے سمجھا گیا
بس کہ اب ہد ہو گی ہے اپنے قد کو روکیے
آپ کا سایہ ھماری ٹھوکروں تک آ گیا
ہلال عباس
We hope you like our Urdu Ghazal by Hilal Abbas. Share Urdu poetry with your friends and family on whatsapp status and Facebook post...
کوئی تبصرے نہیں